سنٹرل پولیس آفس:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

سنٹرل پولیس آفس:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل محمد اکبر مرحوم کے بیٹے کی بطور جونیئر کلرک بھرتی اور بقایا جات کلئیر کرنے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اور ڈی پی او راجن پور کو کاروائی کا حکم دیا، لیڈی کانسٹیبل عائشہ صدیقہ کی سرکاری رہائش گاہ فراہم کرنے کی درخواست سی سی پی او لاہور کو کاروائی کیلئے بھجوا دی۔ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کے ویٹرنری ڈاکٹر صائم کی سیلری پیکج میں اضافے کی درخواست پر سی ٹی او لاہور کو جائزہ اور ریلیف کا حکم دیا۔ جھنگ پولیس کے اے ایس آئی ظفر عباس کی پروموشن ری فکسیشن کی درخواست پر آر پی او فیصل آباد کو ذاتی شنوائی کے بعد ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دیگر ملازمین کی ڈسپلن، ویلفیئر اور ایڈمن امور سے متعلق درخواستیں سن کر احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پیشہ ورانہ امور میں پولیس ملازمین کی ہر ممکن ویلفیئر اولین ترجیح، مزید اقدامات جاری رہیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر196)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, February 27, 2024