پی ایس ایل 2024ء سیزن 09 کا قذافی اسٹیڈیم میں آخری معرکہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان ہوا ،

پی ایس ایل 2024ء سیزن 09 کا قذافی اسٹیڈیم میں آخری معرکہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان ہوا ،
پنجاب پولیس نے میچز کیلئے سکیورٹی کے فول پروف اور ٹریفک روانی کے موثر انتظامات یقینی بنائے۔

پاکستان سپر لیگ  2024ء سیزن 09 کا قذافی اسٹیڈیم میں آخری معرکہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان ہوا، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی گئی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز  لاہور نے سکیورٹی جبکہ سی ٹی او لاہور  نے ٹریفک اور پارکنگ سمیت تمام انتظامات کی خود نگرانی کی ، پنجاب پولیس نے اس بار پی ایس ایل میچز کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر سکیورٹی ایس او پیز بنائے۔لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل میچز کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پی ایس ایل میچز کے پرامن انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے بہترین کوارڈینیشن کی گئی ، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس ٹیموں کے روٹس، سٹیڈیم  کے اطراف میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائی ، ٹیموں کے روٹ، سٹیڈیم، قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت مانیٹرنگ جاری رہی ،ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہے اور ہر طرح کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی گئی ، شہریوں کی آگاہی اور ٹریفک کی موثر روانی کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شائقین کے پولیس کے ساتھ تعاون اور جاری کردہ ہدایات پر عمل در آمد سے بہترین انتظامات ممکن ہوئے اور شائقین نے کرکٹ کے دلچسپ مقابلوں کا بھرپور لطف اٹھایا ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر197)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, February 27, 2024