پنجاب پولیس میں افسران کی ترقیوں کا سلسلہ جاری، 172 سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی مل گئی۔

پنجاب پولیس میں افسران کی ترقیوں کا سلسلہ جاری، 172 سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی مل گئی۔
میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 172 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے 172 سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلطان احمد چوہدری کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن(ر) ملک لیاقت، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ سمیت سینئر افسران نے شرکت کی، پروموشن بورڈ کے اجلاس میں صوبہ بھر سے 400 سے زائد سب انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے۔
میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 172 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلطان احمد چوہدری نے 172 افسران کے انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تعیناتی کے دوران اب تک 20 ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں کو ترقی دی جا چکی ہے اور میرٹ و سنیارٹی کے مطابق مستقبل میں بھی ترقیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ترقی پانے والے انسپکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید دلجمعی سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی، ترقی پانے والوں میں لاہور کے 12، راولپنڈی 50، ساہیوال 35، شیخوپورہ 18، ڈی جی خان 16، گوجرانوالہ 09، ملتان 09، فیصل آباد 07، بہاولپور 06، سرگودھا 04 اور گجرات کے 02 افسران شامل ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر337)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, April 1, 2024