آئی جی پنجاب کی ہدایت پر کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس، پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے08 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے،

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس، پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے08 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر ویلفیئر برانچ میں کمپن سیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع سے بھجوائے گئے کیسز کا بغور جائزہ لیتے ہوئے ملازمین کو علاج معالجے کیلئے ریلیف فراہم کیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے  مزید 08 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے،
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے زخمی غازی کانسٹیبل عبدالرحمن کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، پی ایچ پی گوجرانوالہ کے سب انسپکٹر فیصل عمران کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور پولیس کے زخمی غازی کانسٹیبل محمد الیاس کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی غازی ہیڈ کانسٹیبل فریاد حسین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز کی سکروٹنی کے بعد منظوری دی تھی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ غازی افسران و اہلکاروں کا بہترین علاج معالجہ اولین ترجیح، ہرممکن تعاون جاری رہے گا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر342)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, April 2, 2024