ایڈیشنل ایس پی، ڈی ایس پی سمیت6پولیس افسر تبدیل

Jan 31, 2017

علی رضا ایڈیشنل ایس پی آپریشنز، سید حسنین حیدر اے ایس پی انویسٹی گیشن تعینات

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نے 6 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور علی رضا کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر، سید حسنین حیدر کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز لاہور، ایس ڈی پی او روجھان راجن پور، ڈی ایس پی خالد محمود شاہ کو ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سرگودھا ڈی ایس پی شیر بہادر کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن ایچ-96، آئی ایکس ماڈل ٹاون لاہور مقصود احمد لون کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی خالی آسامی پر جبکہ ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان ڈی ایس پی شاہ عالم کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔

 

(روزنامہ جنگ) 

*******