سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا ہیڈ کوارٹر رائے ونڈ میں بنے گا۔

Oct 10, 2017

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا منصوبہ 2سال میں مکمل ہو گا۔ 63 کروڑ لاگت آئے گی۔

لوئر مال (عثمان علیم) غیر ملکیوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کے لئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا صوبائی ہیڈ کوارٹر  لاہور میں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ منصوبے کو حتمی منظوری کے لئے محکمہ  پی ایند ڈی  کو ارسال کر دیا گیا ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے انوسٹمنٹاور ڈویلپمنٹ پروجیکٹس پر پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ جس کے لئے رائیونڈ میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا صوبائی ہیڈ کوارٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کے لئے 63 کروڑ 67 لاکھ کے فنڈ مانگے گئے ہیں۔ محکمہ پی اینڈ ڈی سے حتمی منظوری کے بعد منصوبے کو 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کا مقصد غیر ملکیوں کو سکیورٹی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حساس اور وی وی آئی پی موومنٹس کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ ہیڈ کوارٹر میں﷽ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کے لئے انڈور فائرنگ رینج ٹریننگ یونٹ سکول ، بیرکسم ہوسٹل م افسروں کے لئے دفاتر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی جائے گی۔