پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

Oct 17, 2017

لاہور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس  کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے چار پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس پی 
پی ایچ پی ملتان ہما نصیب کو تبادلہ کرکے ایس پی، پی ایچ پی بہاولپور، ایس ڈی پی او جہانیاں خانیوال کا ئیوان کریم عباس کو ایس ڈی پی او شجاع آباد ملتان ، ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا عزیز اللہ کو ایس ڈی پی او بارا گڑھ ننکانہ صاحب ، ایس ڈی پی او بارا گڑھ ننکانہ صاحب بصراللہ خان نیازی کو ڈی ایس پی فور ایس پی یو تعنینات کر دیا گیا ہے(روزنامہ نوائے وقت)۔