ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا حکم

Dec 21, 2017

آئی جی پنجاب نے چیف ٹریفک آفیسر کو ٹریفک وارڈنز کو طبی سہولیات کے لئے ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی فلاح و بہبود کے لئےاقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ہیتھ کارڈ ز کے لئے نجی ہسپتالوں سے مشاورت جاری ہے اور لیڈی وارڈنز کے بچوں کے لئے ڈے کیئر سنٹر کی فیس بھی وارڈنز کے ویلفئیر فنڈز سے ادا کی جائیگی۔

(ڈیلی سٹی 42)