آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات
صوبہ کے تمام اضلاع میں لگنے والی 262مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے فرائض 5ہزارسے زائد افسران وا ہلکار سر انجام دے رہے ہیں۔
مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 271پٹرولنگ ٹیمیں بھی شب و روز پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
آئی جی پنجاب کی سی ٹی او لاہور کو مویشی منڈیوں کے اطراف میں موثر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت
بیوپاریوں اور شہریوں کو جعلی کرنسی سے لوٹنے والے نوسر بازوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ آئی جی پنجاب
 بیوپاریوں،خریداروں کوجیب تراشوں اورجرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبے کے تمام اضلاع میں عید قربان کی مناسبت سے لگنے والی مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیوپاریوں،خریداروں کوجیب تراشوں اورجرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور شہریوں کونوسربازی یا جعلی کرنسی سے لوٹنے والے نوسربازوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔راؤ سردار علی خان نے سی ٹی او لاہور کو مویشی منڈیوں کے اطراف میں موثر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ رات کے وقت مویشی منڈیوں میں سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران فیلڈ وزٹس کریں اور بڑے اضلاع میں لگنے والی مویشی منڈیوں کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی میں کوئی تعطل نہ آنے پائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ حساس مقامات پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور ضلعی انتظامیہ کے منظور کردہ پوائنٹس کے علاوہ کسی اور جگہ پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہ دی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کیخلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے اور ڈولفن سکواڈ،پولیس رسپانس یونٹ سمیت پٹرولنگ ٹیمیں مویشی منڈیوں اور اطراف میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات صوبے کے تمام اضلاع میں مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کے حوالے سے سپروائزری افسران کو جاری کیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور صوبہ کے تمام اضلاع میں لگنے والی 262مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے فرائض 5ہزارسے زائد افسران وا ہلکار سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 271پٹرولنگ ٹیمیں بھی شب و روز پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے سکیورٹی انتظامات بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں ایک ہزارسے زائد افسران اورجوان مویشی منڈیوں کی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ اینٹی رائٹ، ڈولفن اور پیروکے سینکڑو ں جوان بھی مویشی منڈیوں کی سکیورٹی میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کے بڑھتے رش کے باعث بیوپاریوں اور شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپروائزری افسران کو خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام ہائی ویز پر بھی بیوپاریوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پی ایچ پی اہلکار مزید تندہی اور الرٹ ہوکر فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

(ہینڈ آؤٹ 331 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Thursday, June 30, 2022