پولیس کے غیر سیاسی کردار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمدلازمی۔ آئی جی پنجاب

پولیس کے غیر سیاسی کردار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمدلازمی۔ آئی جی پنجاب
 افسران و اہلکار اپنے انفرادی عمل کے خود ذمہ دار ہوں گے، کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور پرائیویٹ گارڈز کے استعمال پر سو فیصد پابندی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے ضمنی انتخابات میں فیلڈ افسران کے کنڈکٹ کی خفیہ نگرانی کے لیے اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کورپورٹ تیار کرنے کا ٹاسک بھی دیا
آئی جی پنجاب کا صوبائی دارالحکومت کے چاروں حلقوں میں لاہور پولیس کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت۔
آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پنجاب کے 14 اضلاع کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سکیورٹی انتظامات بارے اجلاس کا انعقاد

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ صوبے کے 14اضلاع کے20حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ الیکشن کے پورے عمل کے دوران پولیس کے غیر سیاسی کردار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔راؤ سردار علی خان نے کہاکہ افسران و اہلکار اپنے انفرادی عمل کے خود ذمہ دار ہوں گے، کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی میں کوئی تاخیرنہ کی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے چا حلقوں میں لاہور پولیس کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ لڑائی جھگڑے، ہوائی فائرنگ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہوگی،اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور پرائیویٹ گارڈز کے استعمال پر سو فیصد پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے اور پولیس کے امیج کو خراب کرنے والوں سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات آج لاہور میں پنجاب کے 14 اضلاع کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سکیورٹی انتظامات بارے خصوصی اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔ دوران اجلاس ضمنی انتخابات میں سکیورٹی عملہ کی تعیناتی، الیکشن کمیشن کے عملہ کو سکیورٹی کی فراہمی، امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے بارے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ فیلڈ افسران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ضلعی انتظامیہ سے باقاعدگی سے میٹنگز کریں اور امن و امان کے قیام اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعین کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ضمنی انتخابات میں فیلڈ افسران کے کنڈکٹ کی خفیہ نگرانی کے لیے اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کو بھی اپنی رپورٹ تیار کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کاپر امن انعقاد پنجاب پولیس کی اہم ذمہ داری ہے جس کی ادائیگی کے دوران کوئی کوتاہی یا غیر قانونی سرگرمی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اور سی ٹی ڈی حکام، سی سی پی او لاہورسمیت14 اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

(ہینڈ آؤٹ 335 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, July 1, 2022