شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی با آسانی فراہمی تر جیح، فیصل شاہکار

Sep 23, 2022

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی باآسانی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مناواں لائنز میں سی ٹی پی ایل سمارٹ7/ 24 لائسنسنگ سنٹرکا قیام شہریوں کیلئے خصوصی سہولت کا باعث بنے گا جہاں شہری ہفتے کے ساتوں روز چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت خدمات حاصل کرسکیں گے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کا عمل مزید آسان بنایا جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے شہریوں کولائسنس سمیت دیگر خدمات کی فراہمی کا سلسلہ مکمل شفافیت کے ساتھ جار ی رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ٹریفک قوانین پر پابندی شاہرات پر حادثات کے واقعات میں کمی لاکر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کا باعث بنتی ہے لہذا ٹریفک اہلکار سڑکوں پر اپنے فرائض تندہی کے ساتھ ادا کریں اورٹریفک کی مستقل روانی کو یقینی بنا کر شہریوں کیلئے سہولت کا باعث بنیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بزرگ اور خواتین شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سروسز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں اور لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے سیف سٹی کیمروں کے ساتھ کوارڈی نیشن کو مزید موثر بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج مناواں لائنز میں ٹریفک پولیس لاہور کے نئے سی ٹی پی ایل سمارٹ7 /24لائسنسنگ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے

کیا۔

اس موقع پرسی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر اور سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے آئی جی پنجاب کو سمارٹ لائسنسنگ سنٹر کی ورکنگ بارے بریفنگ

افتتاحی تقریب میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی شرکت نے شرکت کی جبکہ اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن، ڈی آئی جی ایس پی ایو، ڈی آئی جی وی آئی پی سکیورٹی اور سی ٹی او لاہور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

روز نامہ ایکسپریس

************