پنجاب پولیس ، یو ایس آئی پی کے اشتراک سے پہلی صوبائی ویمن پولیس کانفرنس

Jan 17, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ خواتین افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا انتہائی اہم حصہ ہیں جنہیں مختلف اضلاع میں ایس ایچ اوز، انچارج انویسٹی گیشن سے لے کرضلعی پولیس سربراہ تک کے عہدوں پر تعینات کیا جارہا ہے۔  پولیس فورس میں خواتین کا بھرتی کوٹہ 25فیصد اور ایس ایچ اوز تعیناتی میں بھی ضلع کے مطابق کوٹہ بڑھایا جائے گا۔ خواتین پولیس ملازمین کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے، ان کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل نے کہاہے کہ خواتین پولیس افسران واہلکاروں کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے پنجاب پولیس اور یو ایس آئی پی کے اشتراک سے صوبائی وومن پولیس کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہیں۔ ایسے پروگرام نہ صرف فورس کو درپیش اہم مسائل کی جانب توجہ دلاتے ہیں بلکہ انہیں حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز خواتین پولیس افسران و ملازمین کے مسائل کی نشاندہی کریں جبکہ اضلاع اور یونٹس دوروں میں لیڈی آفیسرز سے انٹریکشن کرکے ان کے مسائل پر بات کروں گا۔

(روز نامہ نوائے وقت)

******************