پولیس ملازمین کے بچوں کو آلات سماعت کی فراہمی کیلئے امدادی چیک جاری

Mar 18, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کو جدید آلات ِ سماعت کی فراہمی کیلئے امدادی چیک جاری کر دئیے گئے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا نے پولیس ملازمین کے بچوں کو جدید آلات ِسماعت کی فراہمی کیلئے پہلے مرحلے میں 10 لاکھ روپے کے چیک جاری کر دئیے جن سے وہ بہترین کوالٹی کے آلات سماعت خرید کرا پنے بچوں کو مہیا کرینگے آئی جی پنجاب نے کہاکہ جن پولیس ملازمین کے بچے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں، انہیں خون کے عطیات کے علاوہ جدید میڈیکل سہولیات کی فراہمی کیلئے سندس فا¶نڈیشن کے اشتراک سے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ ان بچوں کے طبی اخراجات میں معاونت کیلئے ملازمین کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ جن ملازمین کے بچے مختلف ذہنی یا جسمانی عارضوں میں مبتلا ہیں انہیں مختلف سہولیات کی فراہمی کیلئے چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ اشتراک سے اقدامات جار ی ہیں تاکہ انکی ویلفیئر میں کوئی کسر باقی نہ رہے ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہداءو غازیوں کے ساتھ ساتھ حاضر سروس ملازمین کی بہترین ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

*************