آئی جی پنجاب کا پاکپتن میں جائیداد تنازع پر ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب کا پاکپتن میں جائیداد تنازع پر ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
سفاک ملزم اور اسکے ساتھیوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکپتن میں جائیداد تنازع پر بھائی کی جانب سے اپنے خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو سفاک قاتل کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم اور اسکے ساتھیوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مرکزی ملزم اور اسکے ساتھیوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سینئر افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فی الفور فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 122)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, March 25, 2023