آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش، پنجاب پولیس میں تقریباََ 2000 افسران واہلکاروں کی میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقیوں کا عمل مکمل۔

آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش، پنجاب پولیس میں تقریباََ 2000 افسران واہلکاروں کی میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقیوں کا عمل مکمل۔
41 ڈی ایس پیز کوSP، 85 انسپکٹرز کوDSP اور 270 سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز اور سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی گئی۔  
دیگر رینجز اور اضلاع میں کانسٹیبلز سے سب انسپکٹرز کے عہدوں پر 1500سے زائد ترقیوں کا عمل بھی تقریباََ مکمل ہو گیا۔
آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جیز نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 41 ڈی ایس پیز کو نئے عہدے کے رینکس لگائے۔
آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے تمام افسران واہلکاروں کو مبارک باد، پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی۔
جس طرح محکمہ آپ کے مسائل کا حل یقینی بنارہا ہے اسی طرح آپ بھی شہریوں کے مسائل کو حل میں ذاتی دلچسپی لے کر انہیں حل کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش سے پنجاب پولیس میں تقریباََ 2000 افسران و اہلکاروں کی میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق اگلے عہدوں میں ترقیوں کا عمل مکمل کر لیا گیاہے۔ آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اور زیر ہدایت ہونے والے پروموشن بورڈز اجلاسوں میں 41 ڈی ایس پیز کو ایس پی، 85 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی اور 270 سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز اور سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی گئی جبکہ دیگر رینجز اور اضلاع میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئیز،اے ایس آئیز سے سب انسپکٹرز کے عہدوں پر 1500سے زائد ترقیوں کا عمل بھی تقریباََ مکمل ہو گیاہے اور اس حوالے سے ترقیوں کے نوٹیفییکیشنز بھی مرحلہ وار جاری کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 41 ڈی ایس پیز کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ ترقی پانے والے ان افسران کو ایس پی عہدے کے رینکس لگائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے تمام افسران واہلکاروں کو مبارک باددیتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح محکمہ نے  آپ کے مسائل کا حل یقینی بنایا ہے اس عزت کو خدمت ِخلق کے جذبے میں بدل کر خلق ِ خدا کو درپیش مسائل حل کرتے ہوئے انہیں فوری اور ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ محکمہ سے ملنے والی ترقی اور انصاف کو  عوام تک پہنچائیں گے اور ظالموں کا ہاتھ روکتے ہوئے مظلوموں کو انصاف کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فورس کی تمام پروموشنز اور ویلفیئر اقدامات کا صرف ایک مقصد ہے کہ فورس نئے عزم و ہمت کے ساتھ شہریوں کی خدمت و حفاظت میں لگ جائے اور پاکستان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریوں کے تحفظ و خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسر واہلکار کا بنیادی حق ہے جس میں کوئی تاخیر یا رکاوٹ برداشت نہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد پولیس فورس میں خالی آسامیوں کو محکمانہ ترقیوں کے ذریعے پر کیا جارہا ہے اور دوسرے مرحلے میں بھی میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق افسران واہلکاروں کی ترقی کا عمل جاری ہے اور انسپکٹر سے ڈی ایس پی تک ترقی کے لیے اگلے پروموشن بورڈکی تیاری پوری ہے اور یہ بورڈ بھی جلد از جلد ہو گا۔
مزید برآں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران کا نوٹیفیکیشن بھی جلد جاری کر دیا جائے گا۔  ترقی پانے والے 85 انسپکٹر زمیں خالد محمود، سید ابرار حیدرنقوی، وسیم افضل، غلام مجتبیٰ، محمد اعظم، شبیر احمد اور عمر فاروق، شہزاد گل، مختار احمد، محمد اسلم، محمد ارشاد، عبدالرؤف، سجاد حسین، امجد حسین، سرفراز حسین، محمد نصراللہ خان، قلب ِسجاد،شہزاد فیض، سجاد رشید، رضوان خالد، ریاض احمد، محمد طارق جاوید، رفاقت علی، زبیر اختر، رفعت محمود، جمیل قیصر، عبدالغفار، اعجاز احمد، محمد نعیم، طاہر مشتاق، محمد عثمان، عامر حسین، ظفر اقبال، بابر نواز، جاوید اقبال، محمد منیر احمد، محمد خالد علیم، شاہدہ یاسمین، طاہر عباس، مصطفی کمال احسان، کاشف ریاض، خالد محمود، شکیل احمد، نعیم اختر، شکیل احمد، ارشد محمود، افتخار احمد، ذوالفقار علی، گل خطاب، ذوالفقار احمد، محمد اکرم اللہ، محمد عظیم، رضا حسین، آصف رحیم، ناصر عباس، غضنفر علی، ممد نواز، محمد عامر وحید، سعید احمد، محمد یٰسین، محمد نوید زمان، محمد ادریس، کشور سلطانہ، محمد افضال،محمد نعمان، محمد سرور اعوان، طارق مقصود، محمد جاوید، عرفان اکبر بٹ، مقصو دعلی، نازیہ باقر، نبیلہ بشیر، خالد بلال، ارشد اقبال گورایہ، ظفر اقبال، شیر محمد، عامر شاہین، شاہد محمود، عمران احمد، محمد افضال، محمد الیاس بیگ، مطلوب احمد، محمد ارشد محمود، شاہد علی شامل ہیں۔
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 125)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date: 
Wednesday, March 29, 2023