آئی جی کا دورہ میو ہسپتال ،زیر علاج غازی ایس ایچ او کی عیادت کی

May 22, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی پولیس کے بہادر غازی ایس ایچ او انسپکٹر اقبال خان کی عیادت کیلئے میو ہسپتال کا دورہ کیا ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر اقبال خان کو گلے لگایا، پیار کیا، خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر غلام فرید سے انسپکٹر اقبال خان کے علاج معالجے بارے آگاہی حاصل کی، ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او سرگودھا کو انسپکٹر اقبال خان کے لئے فوری امدادی رقم فراہم کرنے کی ہدایت کی انہوں نے غازی انسپکٹر اقبال خان کے لئے مزید 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان بھی کیا، آئی جی پنجاب نے غازی انسپکٹر کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر اقبال خان محکمہ پولیس میں جرات اور بہادری کی نئی داستان رقم کی، شاندار کارکردگی پر حکومت سے میڈل کی سفارش کریں گے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اقبال خان کے علاج معالجے اور بحالی صحت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی آئی جی پنجاب نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر اقبال خان کو سرکاری ایمبولینس میں ان کے گھر پہنچانے کی ہدایت دی۔

(روز نامہ پا کستان)

***********