یوم تکریم شہدائے پاکستان کی آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کی بہن کو محکمہ پولیس میں ملازمت دے دی

یوم تکریم شہدائے پاکستان کی آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کی بہن کو محکمہ پولیس میں ملازمت دے دی
شہید کانسٹیبل کی والدہ نے بیٹی کی ملازمت کیلئے درخواست کی، آئی جی پنجاب نے چند ہی گھنٹوں میں شہید کی بہن کو ملازمت کا تقرر نامہ دے دیا۔  
شہداء کے ورثاء میری اپنی فیملی  ہیں، ویلفیئر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور  
کانسٹیبل ذیشان علی نے گذشتہ برس جولائی میں دینہ کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے پر ریڈ کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔  

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہداء پولیس کے ورثاء کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کی بہن کو محکمہ پولیس میں ملازمت دے دی ہے۔  تفصیلات کے مطابق آج سی پی او آفس میں شہداء کے ورثاء اور غازیوں کو میڈلز دینے کی  تقریب کے دوران شہید کانسٹیبل ذیشان علی کی والدہ آبدیدہ ہو گئی اور آئی جی پنجاب کو بیٹی کی ملازمت کیلئے درخواست کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں شہید کی بہن کو ملازمت کا تقرر نامہ دے دیا۔ شہید کی بہن بینش بی بی کو آر پی او راولپنڈی ریجن کے تحت آبائی علاقے جہلم میں جونیئر کلرک تعینات کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کی فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے ورثاء میری اپنی فیملی  ہیں اور ان کی ویلفیئر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔کانسٹیبل ذیشان علی نے گذشتہ برس جولائی میں جہلم دینہ کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے پر ریڈ کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔  

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 250 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, May 24, 2023