آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پر351 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پر351 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
قبل ازیں 1034 سب انسپکٹرز کو پروموشن ملی،351 کے اضافے سے چار ماہ میں انسپکٹر رینک پر پروموشنز کی مجموعی تعداد 1385 ہو گئی۔  
لاہور کے 31،بہاولپور ریجن کے 61، ڈی جی خان 20، فیصل آباد 28، گوجرانوالہ کے 42 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز پروموٹ کیا گیا۔
گجرات کے 23، ملتان 18، راولپنڈی 33، ساہیوال 9،  سرگودھا 56، شیخوپورہ کے 30 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز پروموٹ کیا گیا۔
آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے انسپکٹرز کو مبارک باد، بھرپور محنت سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت۔

لاہور یکم جون:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق کانسٹیبل سے ڈی ایس پی رینک پر ترقیوں کا عمل بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں منعقدہ پروموشن بورڈ اجلاس میں آج 351 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر رینک پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار کی زیر ہدایت منعقدہوا۔ ڈی آئی جی انعام وحید خان سمیت متعلقہ افسران و سٹاف نے اجلاس میں شرکت کی۔پروموشن بورڈ میں صوبے کے مختلف ریجنز اور اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے819 سب انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے۔ پروموشن بورڈ کی رپورٹس پرآئی جی پنجاب نے قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے351 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی،ترقی پانے والوں میں لاہور کے 31،بہاولپور ریجن کے 61، ڈی جی خان ریجن کے 20، فیصل آباد ریجن کے 28، گوجرانوالہ ریجن کے 42،گجرات ریجن کے 23، ملتان ریجن کے 18، راولپنڈی ریجن کے 33، ساہیوال ریجن کے 9،سرگودھا ریجن کے 56جبکہ شیخوپورہ ریجن کے 30 سب انسپکٹرزشامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراس سے قبل 1034 سب انسپکٹرز کو پروموشن دے چکے ہیں۔ 351 انسپکٹرز کے اضافے کے ساتھ چار ماہ میں انسپکٹر رینک پر ہونے والی پروموشنز کی مجموعی تعداد 1385 ہو گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی زیر قیادت پولیس فورس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے اور حالیہ چار ماہ میں ہونے والی پروموشنز کی تعداد گذشتہ 10برسوں میں ہونے والی پروموشنز سے کہیں زیادہ ہے۔آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے انسپکٹرز کو مبارک باد اور بھرپور محنت سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ملنے والی اس عزت افزائی کو فرائض کی مزید بہتر ادائیگی سے عوام الناس تک پہنچائیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 266 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Thursday, June 1, 2023