آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کے لیے نئے شوز،ونٹر جیکٹس، اینٹی رائٹ فورس شیلڈز خریدنے کی منظوری دے دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کے لیے نئے شوز،ونٹر جیکٹس، اینٹی رائٹ فورس شیلڈز خریدنے کی منظوری دے دی۔
 پولیس یونیفارم و دیگرسامان تیار کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کو 07 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کردئیے گئے۔
 کمپنیوں کی طرف سے سپلائی مکمل ہونے پر تمام سامان متعلقہ یونٹس اور اہلکاروں کو فراہم کر دیا جائے گا۔ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس کی طرف سے سامان کی خریداری کیلئے بھجوائی گئی سمری کی حتمی منظوری دی۔
فورس کے زیر استعمال سامان اور یونیفارم کا معیار مقررہ سٹینڈرڈز کے مطابق ہونا چاہیئے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کیلئے نئے شوز،ونٹر جیکٹس، اینٹی رائٹ فورس کی شیلڈز خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے فنڈزجاری کرنے کے احکامات بھی دے دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد پولیس یونیفارم و دیگر سامان تیار کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کو 07 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ دو ہزار سے زائد فیلڈ بوٹس کی خریداری کیلئے01 کروڑ 82 لاکھ، 73 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ 3516 پولیس ونٹر جیکٹس کی خریداری کیلئے 02 کروڑ 21 لاکھ 47 ہزار روپے جاری ہوئے جبکہ اینٹی رائٹ فورس کے لئے 03 ہزار حفاظتی شیلڈزکی خریداری کیلئے 03 کروڑ 72 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تینوں کمپنیوں کی طرف سے سپلائی مکمل ہونے پر تمام سامان متعلقہ یونٹس اور اہلکاروں کو فراہم کر دیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس کی طرف سے سامان کی خریداری کیلئے بھجوائی گئی سمری کی حتمی منظوری دی۔آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران کو یونیفارم اور سامان کا کوالٹی چیک یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ فورس کے زیر استعمال سامان اور یونیفارم کا معیار مقررہ سٹینڈرڈز کے مطابق ہونا چاہیئے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 271 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, June 2, 2023