آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے مزید اقدامات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے مزید اقدامات
لاہور اور دیگر اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے11 لاکھ روپے جاری، ترجمان پنجاب پولیس 
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور اور دیگر اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 11 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کارپورل سید زرتاج علی شاہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 04 لاکھ 73 ہزار روپے دئیے گئے، کانسٹیبل محمد اقبال مرحوم کی اہلیہ کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کانسٹیبل احسن ایوب کو بیک بون انجری کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، پی ایچ پی کانسٹیبل رحمت اللہ کو ٹانگ فریکچر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، سیالکوٹ پولیس کے سینئر کلرک سید ندیم رضا کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، راولپنڈی پولیس کے ٹریفک وارڈن واجد محمود کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ سرگودھا کے ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد ممتاز کو علاج معالجے کیلئے 20 ہزار روپے دئیے گئے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے فورس اور انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر244)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, March 10, 2024