دادا کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم پوتا گرفتار

دادا کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم پوتا گرفتار
سفاک ملزم عبدالواسع نے گوجرانوالہ میں گذشتہ برس جائیداد تنازع پر دادا کو قتل کیا تھا ۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے دادا کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم پوتا کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سفاک ملزم عبدالواسع نے تھانہ احمد نگر گوجرانوالہ کی حدود میں گذشتہ برس جائیداد تنازع پر دادا کو قتل کیا تھا ، پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا، کوائف ائیر پورٹ کی پی این آئی ایل لسٹ میں درج کروائے ۔ ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں بالآخر ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ مزید قانونی کاروائی کیلئے ملزم کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سفاک ملزم کو گرفتار کرنے پر سپیشل آپریشن سیل کو شاباش دی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر245)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, March 10, 2024