ایڈیشنل آئی جی (ریٹائرڈ) عابد قادری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ایڈیشنل آئی جی (ریٹائرڈ) عابد قادری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
ایڈیشنل آئی جی (ریٹائرڈ) عابد قادری کی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن دفتر آمد، بطور چئیرمین عہدے کا چارج سنبھال لیا،
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ریاض نذیر گاڑا اور چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے چیئرمین پاکستان اولمپکسل ایسوسی ایشن عابد قادری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا،
 
ایڈیشنل آئی جی (ریٹائرڈ) عابد قادری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ، ایڈیشنل آئی جی (ریٹائرڈ) عابد قادری نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے دفتر کے دورہ کیا اور بطور چئیرمین عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا، ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ اور ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا اور چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے چیئرمین پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن عابد قادری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا، سینئر پولیس افسران نے عابد قادری کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا،
عابد قادری نے دونوں افسران کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کروایا اور دفتر میں موجود تاریخی اشیا شیلڈز ، انعامات، یونیفارم اور دیگر نوادرات بارے آگاہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ریاض نذیر گاڑا اور چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل نے وزیٹر بک میں تاثرات بھی درج کئے ۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر247)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, March 10, 2024