نارووال کے علاقہ میں طالبعلم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ

نارووال کے علاقہ میں طالبعلم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، تشدد میں ملوث ملزم گرفتار
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے نارووال میں طالبعلم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے واقعہ کے نوٹس پرپولیس ٹیم کا بروقت ایکشن، تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تشدد میں ملوث ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی نارووال میں مقدمہ درج کیا گیا، نارووال پولیس نے تشدد کرنے والے مرکزی ملزم ثاقب کو گرفتار کر لیا جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ڈی پی او نارووال نے کہاکہ تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر253)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 11, 2024