پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والا ایک اور خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والا ایک اور خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرورخطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والا ایک اور خطرناک اشتہاری مجرم کوسعودی عرب سے گرفتارکرلیا ہے۔ اشتہاری محمد طارق نے 2020 میں ملتان کے علاقہ جلال پور میں شہری کو گولی مار کر قتل کیا تھا، واردات کے بعد ملزم روپوش ہوکر بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے مجرم کو بذریعہ انٹرپول 03 برس بعد بالآخر گرفتار کیا ہے، مجرم اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروا کر سعودی عرب سے ایسٹراڈیشن کروائی گئی جبکہ مجرم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے ملتان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا کہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مزید اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر262)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 13, 2024