پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف شکنجہ تنگ، مزید 03 خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار

پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف شکنجہ تنگ، مزید 03 خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 21 ہو گئی، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف شکنجہ تنگ، جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے مزید 03 خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتارکرلیے ہیں۔ سلطان خان نامی اشتہاری ڈی جی خان پولیس کو 2021ء سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، علی شیر نامی اشتہاری نے فیصل آباد میں گذشتہ برس شہری کو گولی مار کر قتل کیا تھا اور تیسرا اشتہاری بلال ندیم سیالکوٹ پولیس کو فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروا کر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا،پنجاب پولیس کے سپیشل آپریشنز سیل نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزمان کی متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقلی کروائی،سب انسپکٹر چمن شہزاد کی قیادت میں سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم تینوں اشتہاریوں کو لے کر پاکستان روانہ،سپیشل آپریشن سیل ٹیم اشتہاریوں کے ہمراہ اگلے چند گھنٹوں میں لاہور ائیر پورٹ پہنچے گی، رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 21 ہو گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر سپیشل آپریشن سیل ٹیم کو شاباش دی ہے اور ہدایت کی کہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر263)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 13, 2024