آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کا پنجاب ثقافت دیہاڑ (پنجاب کلچر ڈے 2024ء)کے موقع پر پیغام۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کا پنجاب ثقافت دیہاڑ (پنجاب کلچر ڈے 2024ء)کے موقع پر پیغام۔
پنجاب پولیس کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور روایات کے تحفظ کا عزم کرتی ہے، ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس کو پنجاب کی منفرد روایات، شاندار تہذیب و تمدن کی ضامن خوبصورت ثقافت پر ناز ہے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب ثقافت دیہاڑ (پنجاب کلچر ڈے 2024ء)کے موقع پرخصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو پنجاب کی منفرد روایات، شاندار تہذیب و تمدن کی ضامن خوبصورت ثقافت پر ناز ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ محبت، امن، بھائی چارہ، یگانگت اور رواداری پنجاب کی ثقافت کے نمایاں رنگ ہیں، پنجاب پولیس کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور روایات کے تحفظ کا عزم کرتی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب کی ثقافتی و تاریخی عمارات، لوک ورثہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے، پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تمام تقاریب کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا ثقافت کو قوموں کی اجتماعی زندگی میں نمایاں مقام حاصل ہے، زندہ قومیں نہ صرف اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں بلکہ اپنی روایات، تہذیب و تمدن کے پرچارکو خصوصی اہمیت دیتی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس پنجاب کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے سے منانے کے لئے اہلیان پنجاب کے شانہ بشانہ ہے اور پنجاب پولیس کے آر پی اوز، ڈی پی اوز پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر علاقائی لباس اورثقافتی پگ پہن کر دفتری امور سر انجام دے رہے ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر265)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, March 14, 2024