آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس خدمت مرکز قصور پہنچ گئے،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس خدمت مرکز قصور پہنچ گئے،
آئی جی پنجاب نے خدمت مرکز میں لائسنسنگ کے عمل،فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور قصور میں خدمت مرکز پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے پولیس خدمت مرکز قصور پہنچ گئے،آئی جی پنجاب نے خدمت مرکز میں لائسنسنگ کے عمل اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او قصور طارق عزیز بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے تحفظ مرکز قصور میں تعینات وکٹم سپورٹ افسر اور لائسنس بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے گفتگوکی،شہریوں سے خدمات کے معیار بارے بھی استفسار کیا،شہریوں نے خدمت مرکز کی اپ گریڈیشن کے بعد نسبتاً کم وقت میں لائسنس بننے اور سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا،شہریوں نے  کہا کہ پولیس خدمت مرکز میں لائسنسنگ سمیت سہولیات کی آن لائن فراہمی سے وقت کی بچت ممکن ہوئی ہے،۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو شہریوں کی سہولت کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت کی اور انھوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس سمیت کسی بھی مقصد کیلئے خدمت مرکز آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری دی جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر271)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, March 15, 2024