پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا مشن، پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال (فاروق گروپ) کے درمیان ایم او یو طے

پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا مشن، پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال (فاروق گروپ) کے درمیان ایم او یو طے
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال (فاروق گروپ) کے درمیان ایم او یو طے پا گیا ہے، کمانڈر بٹالین -V، پی سی، عباس لائنز ایس ایس پی میاں افنان امین نے فاروق گروپ آف ہسپتالز کا دورہ کیا، کمانڈر بٹالین -V، پی سی، عباس لائنز، ایس ایس پی میاں افنان امین اور سی ای او ڈاکٹر صابر ایاز ملک نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ ایم او یو کے تحت فاروق ہسپتال پی سی لاہور کے کیمپ میں طبی ماہرین کے ہمراہ طبی مسائل کی آگاہی اور علاج بارے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرے گا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر277)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, March 17, 2024