شاہد آفرید اور مشتاق احمد کا اینیمل ریسکیو سنٹر کا دورہ

Mar 18, 2024
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی بھی پنجاب پولیس کے فلاحی اقدامات کے مداح نکلے، شاہد آفریدی نے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کے ہمراہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر گلبرگ کا دورہ کیا اور ریسکیو کئے گئے جانوروں کو سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، شاہد آفریدی نے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کو بے سہارا، زخمی اور بیمار جانوروں کے علاج و بحالی کیلئے مثالی پراجیکٹ قرار دیا، شاہد آفریدی نے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کے باہر اپنا خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔ شاہد خان آفریدی نے کہا کہ خدمت خلق کے اس اہم سنگ میل اینیمل ریسکیو سنٹر کو ورکنگ میں ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں گے۔ اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی اور جے ایف کے کی سی ای او ذوفشاں انوشے نے شاہد آفریدی کو اینیمل ریسکیو سنٹر بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے تین شہروں لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں پنجاب پولیس کے اینیمل ریسکیو سنٹرز (PARC) فعال ہیں، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرز پنجاب پولیس اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم کے اشتراک سے قائم کئے گئے ہیں، شہر بانو نقوی نے مزید کہا کہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرز میں ویٹرنری ڈاکٹرز، ایمبولینس، ریسکیو سٹاف، پولیس ٹیم موجود ہیں، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر بے سہارا، زخمی جانوروں کے علاج معالجے و بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، شاہد خان آفریدی نے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں کو پولیس فورسز اور اداروں کو پنجاب پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر جیسے ادارے بنانے  چاہئیں،
بعد ازاں شاہد آفریدی نے مشتاق احمد کے ہمراہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن گلبرگ کا بھی دورہ کیا۔
(روز نامہ ایکسپریس)
*******************