وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت، صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف مہم جاری

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت، صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف مہم جاری
لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر کاروائی، سینکڑوں مقدمات درج،
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر کاروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی میں ملوث 512 ملزمان گرفتار ہوئے، 535 مقدمات درج کئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 59877 پتنگیں، 700 ڈوریں و چرخیاں برآمدکی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ 01 ماہ سے جاری کریک ڈاؤن میں 2855 مقدمات درج کرتے ہوئے 2991 افراد گرفتار کئے گئے،ملزمان کے قبضے سے 105076 پتنگیں، 2791 چرخیاں برآمد کی گئیں،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں، دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ پتنگیں اور ڈور آن لائن فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں، شہری پتنگ بازی کے خونی کھیل کے خلاف مہم میں پولیس کا ساتھ دیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سول سوسائٹی کے تعاون سے پتنگ بازی کے جان لیوا نقصانات بارے عوامی شعور اجاگر کیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر306)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 25, 2024