24گھنٹے میں منشیات فروشوں کیخلاف 657 ریڈز‘351مقدمات‘350ملزم گرفتار

Mar 24, 2024

لاہور(نامہ نگار) لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر 657 ریڈز کیے گئے، سماج دشمن عناصر کیخلاف351 مقدمات درج کرتے ہوئے 350 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان سے 258 کلو گرام چرس،ایک کلوگرام آئس، 20 کلو افیون اور 4628 لٹر شراب برآمد ہوئی۔ گذشتہ 4 دنوں کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر منشیات فروشوں کے ٹھکانوں اور دیگر مقامات پر 3475 ریڈز کیے گئے ۔ 2064 مقدمات درج کرتے ہوئے 2067 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ملزمان سے 1687 کلو چرس،8 کلو آئس،5 کلو ہیروئن ، 82 کلو گرام افیون، 21616 لٹر شراب برآمد کی گئی ۔ 

(روز نامہ نوائے وقت)

********************