کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 39 ملزمان گرفتار

Mar 24, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں انسداد کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 38 مقدمات درج کرتے ہوئے 39 افراد گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 761 پتنگیں، 57 دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد ہی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں 26 فروری سے جاری کریک ڈاؤن میں اب تک پتنگ بازوں کے خلاف 2257 مقدمات درج کرتے ہوئے 2411 افراد کو حراست میں لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 44001 پتنگیں، 2027 ڈور چرخیاں بھی برآمد ہوئیں۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*********************