وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت، پنجاب پولیس کا پتنگ بازوں اور دھاتی ڈور کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت، پنجاب پولیس کا پتنگ بازوں اور دھاتی ڈور کے خلاف کریک ڈاؤن تیز
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  پتنگ بازی میں ملوث قانون شکنوں کے خلاف245مقدمات درج، 242 ملزمان گرفتار
ملزمان کے قبضے سے 54 ہزار سے زائد پتنگیں، 800 سے زائد ڈور چرخیاں برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں پتنگ بازوں اور دھاتی ڈور کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آرپی اوز، ڈی پی اوز کو پتنگ بازوں کے خلاف مہم مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف 245 مقدمات درج کرتے ہوئے 242 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 54 ہزار سے زائد پتنگیں، 800 سے زائد ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں۔  ترجمان پنجاب پولیس نے گذشتہ ایک ماہ سے جاری کریک ڈاؤن کی تفصیلات بارے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے تحت 3100 سے زائد مقدمات درج کرتے ہوئے پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 3233 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے 01 لاکھ 63 ہزار سے زائد پتنگیں اور3593 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ہدایت کی کہ دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں، گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں، زیرو ٹالرنس اپنائیں، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز  پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کا ٹاسک دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پتنگ اور ڈور کے آن لائن کاروبار میں ملوث سماج دشمن عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر308)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 26, 2024