آئی جی کی زیر نگرانی ڈرگ فری پنجاب کا مشن تکمیل کی جانب گامزن

Mar 26, 2024

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی ڈرگ فری پنجاب کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کا نان سٹاپ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ روز صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے527 ریڈز کیے گئے۔ نشہ کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف 259 مقدمات درج اور 261 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

(روز نامہ نوائے وقت)

*******************