پنجاب پولیس کی پتنگ بازی، دھاتی ڈور کے خلاف کاروائیوں میں تیزی

پنجاب پولیس کی پتنگ بازی، دھاتی ڈور کے خلاف کاروائیوں میں تیزی
گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں قانون شکنوں کے خلاف 128 مقدمات درج، 128 گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
ملزمان کے قبضے سے 14077 پتنگیں اور 10299 ڈوریں و چرخیاں برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پتنگ بازوں اور دھاتی ڈور کے خلاف پولیس کی ترجیحی کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت انسدادی کاروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں قانون شکنوں کے خلاف 128 مقدمات درج ہوئے جبکہ 128 قانون شکن گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 14077 پتنگیں اور 10299 ڈوریں و چرخیاں برآمد ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 فروری سے شروع کریک ڈاؤن میں صوبہ بھر میں 3228 مقدمات درج  کرتے ہوئے3361 قانون شکن گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے177631 پتنگیں اور  13892 ڈوریں و چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دھاتی ڈور و پتنگوں سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مانیٹرنگ و سرویلنس مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو مزید متحرک کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خطرناک کھیل اور کاروبار میں ملوث سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، دھاتی ڈور کی تیاری، فروخت اور استعمال میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سول سوسائٹی کے تعاون سے پتنگ بازی کے جان لیوا نقصانات بارے آگاہی مہم بھی جاری رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر312)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 27, 2024