آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس فورس کے نام اہم آڈیو پیغام

آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس فورس کے نام اہم آڈیو پیغام
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری اور سی پیک پراجیکٹس پر حملہ پاکستان کی معیشت اور آزادی پر حملہ ہے، آئی جی پنجاب
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کے نام اہم آڈیو پیغام جاری کیا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری اور سی پیک پراجیکٹس پر حملہ پاکستان کی معیشت اور آزادی پر حملہ ہے،  ٹارگٹ ہارڈننگ اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان کی سا  لمیت ملک کی بہتر معیشت کے ساتھ منسلک ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی دہشت گردی کے حملے نہ صرف روکے بلکہ دہشت گردوں کو شکست دی ہے، پاکستان میں چینی شہریوں پر حملہ پاکستان کے لوگوں کے ساتھ مل کر ناکام بنانا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ آپ پٹرولنگ پر ہوں یا ریڈ پر اپنی حفاظت کے ساتھ حساس تنصیبات کی حفاظت کر رہے ہوں، غیر ملکیوں کی سکیورٹی ڈیوٹی پر ہوں، سی پیک پراجیکٹ، سرکاری بلڈنگز، تھانوں کی ڈیوٹی پر ہوں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ آپ نے نہ صرف اپنے آپ کو محفوظ کرنا ہے بلکہ ہونے والے حملے کو بھی روکنا ہے، یہ تمام گڈول، یہ تمام محنت، ویلفیئر، پروموشنز، یہ پیار محبت یہ پولیس کی فیملی،یہ سوا سال کی محنت آج اس رات، اس دن، اس شام کی ڈیوٹی پر آگئی ہے جو چاہے کسی مسجد پر ہورہی ہے یا ریڈ پر آپ کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ آپ نے کسی بھی سوشل میڈیا کی جھوٹی ٹرانسفر، پوسٹنگ، سمری کی خبر پر کوئی توجہ نہیں دینی، دلجمعی کے ساتھ مل کر اس ملک اور لوگوں کی خدمت اور حفاظت کرنی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اکٹھے کام کرتے رہیں گے، انشاء اللہ ان تمام حملوں کو ناکام بنائیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر313)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 27, 2024