گھنٹے(24)میں منشیات فروشوں کے474 ٹھکانوں پر چھاپے‘248 ملزم گرفتار

Mar 27, 2024

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے474 ٹھکانوں پر چھاپے مارکر248 ملزمان گرفتارکئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کیخلاف 249 مقدمات درج کرتے ہوئے 248 ملزمان گرفتار کر کے ملزموں سے 140 کلوگرام چرس، 2 کلو ہیروئن،01 کلو افیون،307 گرام آئس اور 2670 لٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔ ایک ماہ کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر 7165 ریڈز کیے گئے،منشیات کے بڑے سوداگروں کیخلاف 3669 مقدمات درج، 4053 ملزمان گرفتار،ملزمان سے 2947 کلوگرام چرس، 15 کلو آئس، 58 کلو ہیروئن، 152 کلو گرام افیون اور 40875 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے اے این ایف کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے انسداد منشیات آپریشنز میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ہیں اور کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں سپلائی دینے والے سفاک ملزمان کے نیٹ ورکس کا مستقل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

(روز نامہ نوائے وقت)

******************