سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس،

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم،
چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت، آمدورفت کے روٹس کو محفوظ بنایا گیا ہے، آئی جی  پنجاب
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں بجلی چوری کی ایف آئی آرز فوری درج، کی جائیں ، ملزمان کی گرفتاری اور چالانوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کی بجلی چوروں کے خلاف کارکردگی دیگر صوبوں کی نسبت واضح طور پر بہتر رہی، پنجاب پولیس نے 06 ماہ کے دوران بجلی چوروں کے خلاف 83 ہزار 645 مقدمات درج کئے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ آمدورفت کے روٹس کو محفوظ بنایا گیا ہے، آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردی اور سمگلنگ کے تدارک کے لئے بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹوں پر چیکنگ بڑھانے کا حکم دیا۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کیں ۔
اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کرائم کنٹرول، کچہ ایریا آپریشن و دیگر ٹاسک پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، آئی جی پنجاب نے پتنگ بازی، منشیات فروشی، موٹر سائیکل چوری، خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا ۔ آئی جی پنجاب نے شاہرات پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے اقدامات تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی جائے۔ اجلاس میں یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سکیورٹی انتظامات کا  بھی جائزہ لیا گیا، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اظہر اکرم، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم، ایس ایس پی ایس پی یو عثمان باجوہ، ایس ایس پی آپریشنز لاہور، اے آئی جی آپریشنز پنجاب اجلاس میں موجود تھے جبکہ تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔
 

(Handout No. 331)

Syed Mubasher Hussain

Director Public Relations
Punjab Police

***************************

Press Release Date: 
Sunday, March 31, 2024