یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ/ پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل

یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ/ پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل
موجودہ حالات کے تناظر میں یوم شہادت علی پر سکیورٹی انتہائی سخت ہو گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کہ اکیس رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت ہو گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے یوم شہادت حضرت علی رضی  اللہ عنہ کا سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ہے ، پنجاب پولیس کے 24 ہزار سے زائد افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں، مجالس کے سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میں 21 رمضان المبارک کو منعقدہ 192 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 16ہزار افسران اور جوان تعینات ہوں گے جبکہ 812 مجالس کی سکیورٹی پر 08 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہونگے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد،  62 مجالس منعقد ہونگی، سنٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی اسی طرح سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں سے عزاداری جلوسوں، مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس انتہائی الرٹ رہے، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سے چیکنگ کو یقینی بنائیں، خواتین عزاداروں کی سکیورٹی  چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی جائیں گی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز، روٹس کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے، آئی جی پنجاب نے ٹریفک پولیس افسران کو ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں، ڈولفن سکواڈ، پیرو، سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز یوم شہادت علی کے سکیورٹی انتظامات میں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور خود لمحہ بہ لمحہ یوم شہادت علی کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے جبکہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز حساس اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر332)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, March 31, 2024