آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
 سپیشل ٹیمیں لاہور سمیت صوبہ بھر میں قانون شکنوں کے خلاف اقدامات یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل ٹیمیں لاہور سمیت صوبہ بھر میں قانون شکنوں کے خلاف اقدامات یقینی بنائیں، دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری،  خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے،
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 32 مقدمات درج کرتے ہوئے 41 ملزمان گرفتار کئے ، ملزمان کے قبضے سے 957 پتنگیں اور 23 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ گذشتہ 34 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت 3603 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 3469 مقدمات درج ہوئے ، ملزمان کے قبضے سے 217461 پتنگیں اور 14693 چرخیاں برآمد ہوئی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے والدین کو اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھنے کی اپیل کی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران دھاتی ڈور و پتنگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر333)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, March 31, 2024