پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم جاری۔

پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم جاری۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ملزمان گرفتار، 27 مقدمات درج،ملزمان کے قبضے سے 2052 پتنگیں، 33 چرخیاں برآمد۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے، خطرناک کھیل و کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 27 مقدمات درج کرتے ہوئے  26 ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 2052 پتنگیں اور33 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ گذشتہ 35 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت 3496 مقدمات درج کرتے ہوئے 3629 ملزمان گرفتار کئے، ملزمان کے قبضے سے 219513 پتنگیں اور14726 چرخیاں برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سپروائزری افسران کو دھاتی ڈور و پتنگوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اساتذہ و والدین کو بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھنے کی اپیل کی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سول سوسائٹی اور کمیونٹی لیڈرز بھی خطرناک کھیل کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر338)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, April 1, 2024