چیئرپرسن کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (NCRC) سابق سینیٹر عائشہ رضا فاروق کی سنٹرل پولیس آفس آمد،

چیئرپرسن کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (NCRC) سابق سینیٹر عائشہ رضا فاروق کی سنٹرل پولیس آفس آمد،
بچوں سے متعلقہ جرائم کے تدارک،حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال، ترجمان پنجاب پولیس
چیئرپرسن کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (NCRC) سابق سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کی رکن مہک نعیم بھی ہمراہ تھیں،  ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی اور سینئر افسران ملاقات میں موجودتھے۔ دوران ملاقات بچوں سے متعلقہ جرائم کے تدارک،حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ سے موثر کوارڈینیشن کیلئے پولیس فوکل پرسن تعینات کر دیئے، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی کو سنٹرل پولیس آفس سے فوکل پرسن مقرر کئے گئے جبکہ نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ سے کوارڈینیشن اور مشترکہ اقدامات کے لئے ڈی پی اوز کو تحریری طور ہر ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔
  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس اور این سی آر سی بچوں سے زیادتی اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے، آئی جی پنجاب نے وفد کو بتایا کہ پنجاب پولیس کی میرا پیارا ایپ کے ذریعے گھر سے بھاگے، لاپتہ  و گمشدہ سینکڑوں بچوں کو بحفاظت والدین سے ملوا چکی ہے، پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ 150بچوں، فالج (سیریبل پالسی) سے متاثرہ 560 بچوں کو علاج معالجے کیلئے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب نے مزید کہاکہ  پنجاب پولیس بے گھر و بے سہارا بچوں کیلئے تحفظ مرکز، تحفظ منزل فوسٹر ہوم کا قیام عمل میں لائی ہے،چئیر پرسن این سی آر سی عائشہ رضا فاروق کو سی پی او کے مختلف سیکشن، آبشار خدمت مرکز شادمان، لبرٹی خدمت و تحفظ مرکز اور سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن گلبرگ کا وزٹ بھی کروایا گیا،  جہاں اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نقوی نے وفد کو آبشار خدمت مرکز، تحفظ مرکز لبرٹی  میں دستیاب سہولیات بارے آگاہ کیا۔چئیر پرسن (NCRC) عائشہ رضا فاروق نے پولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن اور سروس ڈلیوری  کے معیار میں بہتری کے اقدامات کو سراہا، ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چیئرپرسن (NCRC) عائشہ رضا فاروق کو پنجاب پولیس کا یادگاری سووینئر دیا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر339)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, April 1, 2024