یوم شہادت حضرت علی مرتضٰی ؑ/ پنجاب پولیس ہائی الرٹ،صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

یوم شہادت حضرت علی مرتضٰی ؑ/ پنجاب پولیس ہائی الرٹ،صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات
24 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار وں نے عزاداری جلوسوں، مجالس کے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر 21 رمضان المبارک یوم ِ شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پرصوبہ بھر میں منعقدہ جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے اور یوم ِحضرت علی ؑ کی مناسبت سے منعقد کی گئی812 مجالس اور 192جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کی زیر قیادت پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہو کرسر انجام دئیے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ 24 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار عزاداری جلوسوں، مجالس کے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 192 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 16ہزار افسران اور جوان تعینات رہے جبکہ 812 مجالس کی سکیورٹی پر 08 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات رہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر 05 ہزار سے زائد اہلکار تعینات رہے، عزاداروں کو 03 درجاتی حصار پر مبنی سکیورٹی میکانزم سے مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد، 62 مجالس منعقد ہو ئیں، سنٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی جا ری رہی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول رومز سے عزاداری جلوسوں، مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہی، پولیس ٹیموں نے انتہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کئے،واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سے چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر خواتین عزاداروں کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات رہیں جبکہ عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز، روٹس کی چھتوں پر سنائپرزکو تعینات کیا گیا۔ ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے، ڈولفن سکواڈ، پیرو، سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز یوم شہادت علی ؑ کے سکیورٹی انتظامات میں مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جبکہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز حساس اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہے۔.
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر340)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, April 1, 2024