پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ 150 بچوں کیلئے 67 لاکھ 50 ہزار روپے جاری

Apr 01, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ 150 بچوں کے علاج معالجے کیلئے 67 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے ہیں۔تھیلیسیمیا سے متاثرہ ہر بچے کو 45 ہزار روپے فی کس ملیں گے۔انہوںنے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے یہ رقم جنوری تا مارچ پہلے کوارٹر کی مد میں دی گئی ہے۔ پولیس ملازمین کے اہل خانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے ، ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو مختلف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے علاج معالجے میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

(روز نامہ نوائے وقت)

*********************