وزیر اعلیٰ پنجاب کا میانوالی 2 افراد کی مبینہ بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس

Apr 01, 2024

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں آیا سے 2 افراد کی مبینہ بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرائی جائیں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے-درندگی کے مرتکب افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے-

(روز نامہ جنگ)

*********************