آئی جی کی ترقی پانے والے انسپکٹرز اور اہلخانہ سے ملاقات

Apr 05, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے انسپکٹر رینک پر پروموٹ ہونے والے لاہور اور شیخوپورہ کے31 افسران اور انکے اہل خانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو انسپکٹر رینک کے بیجز لگائے، تقریب میں پروموٹ ہونے والے افسران کے اہل خانہ بھی موجود تھے جنہیں آئی جی پنجاب نے مبارک باددی اور بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گذشتہ دنوں 172 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر رینک پر محکمانہ ترقی کی منظوری دی تھی، ترقی پانے والے دیگر انسپکٹرز کو ان کے تعیناتی کے اضلاع میں پروموشن رینک لگانے کی تقاریب منعقد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ محکمانہ پروموشن کے ثمرات پہلے سے بہتر کارکردگی، انصاف کی فوری فراہمی کی صورت شہریوں کو منتقل کریں، آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ مشکلات کا شکار شہریوں کے دست و بازو بنیں، خلق خدا کی دلجمعی سے خدمت کریں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقیاں جاری، عید سے قبل تمام رینک پر پروموشن کا عمل مکمل کر لیں گے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے تمام شہروں میں مرحلہ وار سیف سٹی کیمرے لگائے جا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب اور سینئر افسران نے انسپکٹرز کے بچوں سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو،کیپٹن (ر) لیاقت ملک اور اے آئی جی ڈسپلن آصف امین اعوان نے افسران کو انسپکٹر رینک لگائے۔
(روز نامہ ایکسپریس)
*********************