ساہیوال‘ملتان ریجن کے 91 اہلکاروں کی سب انسپکٹرز‘ہیڈ کانسٹیبل رینک پر ترقی

Apr 08, 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس میں اہلکاروں کی محکمانہ پروموشن کا سلسلہ جاری ساہیوال اور ملتان ریجن کے مزید 91 اہلکاروں کو سب انسپکٹرز اور ہیڈ کانسٹیبلز رینک پر ترقی دے دی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ساہیوال ریجن میں 27 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر، 40 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل رینک پر پروموٹ کیا گیاملتان ریجن میں 12 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز جبکہ 12 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی رینک پر ترقی ملی، ترقی پانے والے تمام اہلکاروں کے پروموشن رینک لگانے کی تقاریب جلد منعقد کی جائیں گی۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭