آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بہاولنگر واقعہ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بہاولنگر واقعہ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام،
پنجاب حکومت نے واقعہ میں ملوث افراد کے ذاتی عمل کی نشاندہی، ذمہ داران کے تعین کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، آئی جی پنجاب
پنجاب حکومت کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی میں مسلح افواج، پنجاب پولیس اور سول حکام شامل ہیں، آئی جی پنجاب
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولنگر واقعہ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کا مورال وہ بنیاد ہے جس سے ہم دہشت گردوں، چوروں، ڈاکوؤں سے لڑتے ہیں، تاہم بہاولنگر کے واقعہ پر سوشل میڈیا پر اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر اس کا فوری ایکشن لیا، آر پی او بہاولپور اور آرمی کی مقامی کمانڈ نے علاقے کا دورہ کیا، ملک دشمن کالعدم تنظیم واقعے کو بنیاد بنا کر عوام میں اداروں کے درمیان ٹکراؤ درمیان کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ کالعدم تنظیم یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اب ہم خدانخواستہ دشمن کے پیچھے نہیں جائیں گے، پنجاب پولیس کے جوانوں میں مایوسی پھیلانے کے لئے بعض پرانے واقعات کی ویڈیوز کو بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کے ایس او پیز کو فالو نہ کرنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، دونوں اداروں نے مل کر فوری علاقے کا دورہ کیا، میٹنگز کی گئی، معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا، پاکستان زندہ باد، پاک فوج اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معاملے کی جوائنٹ انوسٹی گیشن انکوائری قائم کر دی گئی ہے، جوائنٹ انوسٹی گیشن انکوائری کے دوران قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے بھی واقعہ میں ملوث افراد کے ذاتی عمل کی نشاندہی، ذمہ داران کے تعین کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، پنجاب حکومت کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی میں مسلح افواج، پنجاب پولیس اور سول حکام شامل ہیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کی لیڈرشپ اور فورس کے درمیان فیملی جیسے رشتے کو توڑنے کی ناکام کوشش کی گئی، پنجاب پولیس کی ڈاکوؤں، چوروں بدمعاشوں اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ جنگ اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اور تمام سکیورٹی ادارے مل کر دہشت گردوں اور شرپسندوں کو نیست و نابود کرکے پاکستان کو محفوظ بنانے کے مشن پر گامزن رہیں گے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس پر لازم ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ یا غیر ضروری تنقید پر کان نہ دھرے اور گمراہ گن پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو، پولیس قیادت اور فورس نے مل کر میانوالی، کچہ آپریشن، ڈی جی خان ، جڑانوالہ ہر جگہ وطن دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ فورس کی ویلفیئر، 23 ہزار پروموشنز، جدید ٹریننگ، گھروں کی فراہمی، لیگل ایڈ سمیت ہر موقع پر محکمہ اہلکاروں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، ملک و قوم کی خدمت و حفاظت پولیس فورس کا نصب العین ہے جسے بھرپور لگن کے ساتھ سر انجام دینا فورس پر لازم ہے ۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر381)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, April 12, 2024