وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن
51 دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 7308 مقدمات درج، 7770 ملزمان گرفتار، ہزاروں کلو منشیات برآمدترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 15 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، 51 دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 7308 مقدمات درج کرتے ہوئے 7770 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 5067 کلو چرس، 26 کلو گرام سے زائد آئس، 215 کلو افیون، 95 کلو ہیروئن، 99254 لٹر شراب برآمد کی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 311 ریڈز کئے گئے، منشیات کے کاروبار میں ملوث 145 ملزمان گرفتاراور 141 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 96 کلو چرس، 05 کلو ہیروئن، 480 گرام آئس اور 1578 لٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو منشیات کی سپلائی چین کو جڑ سے ختم کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر393)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, April 17, 2024