روانڈا پولیس افسروں کاآئی جی آفس کادورہ ،تعاون پرتبادلہ خیال

Apr 21, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) روانڈا کی نیشنل پولیس کے افسروں نے پنجاب پولیس کے ہید آفس سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، چیف سپرنٹنڈنٹ روانڈا نیشنل پولیس خالد کباشا، آئی ٹی ہیڈ آسکر سیکنڈری وفد میں شامل تھے،روانڈا اور پنجاب پولیس کے مابین سکیورٹی امور سے متعلقہ باہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی نے کہاکہ پنجاب پولیس روانڈا پولیس کو پولیسنگ، آئی ٹی ٹریننگ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی، چیف سپرنٹنڈنٹ روانڈا نیشنل پولیس خالد کباشا نے کہاکہ لا اینڈ آرڈر و کرائم کنٹرول، پبلک سروس ڈلیوری میں پنجاب پولیس کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

(روز نامہ جنگ)

***********************